مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 18 افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ طالبان نے افغانستان میں پارلیمانی انتخابات سے قبل حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ طالبان نے 15 فوجیوں کو اغوا بھی کرلیا ہے جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان نے صوبہ فرح کے ضلع پشتا رد میں 2 چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔ جنگجوؤں نے فوج کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ افغان حکام نے دعویٰ کیا کہ جوابی کارروائی میں کئی طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب افغان طالبان کے حکام نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان سے اپنی فوج کے انخلا پر بات چیت کرنے پررضا مند ہوگیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں طالبان کے نمائندوں سے براہ راست ملاقات میں امریکا نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ اس حوالے سے طالبان کے 2 عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر الجزیزہ کو بتایا کہ امریکی سفیر زلمے خلیل زاد سے طالبان نمائندوں کی ملاقات میں افغانستان میں 17 سالہ جنگ کے خاتمے کیلیے طالبان کی شرائط پر تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ